جنوبی امریکی ملک پیرو نے بھیانک سیلاب اور مٹی دھنسنے کے واقعہ سے بے گھر
ہوئے لاکھوں لوگوں کو راحت پہنچانے کی خاطر مزید بین الاقوامی امداد کا
مطالبہ کیا ہے۔اس تباہی سے اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے
ہیں۔پیرو کے وزیر ٹرانسپورٹ مارٹن وجكارا نے سیلاب سے ہوئے نقصان کی تلافی کے
لئے مزید بین الاقوامی امداد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بارش اور موجودہ
بحران ختم ہونے کے بعد اگست یا ستمبر میں تعمیر نو کا کام شروع کیا جائے
گا۔